13 دسمبر 2013 - 20:30

افغانستان میں طالبان نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں چالیس افغان اور چھے غیر ملکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں بہارک کے علاقے وارم اور موغائب میں طالبان نے پلیس مراکز پر حملے کرکے کئی ازبک پولیس اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا جبکہ پکتیا میں جانی خیل کے علاقے میں بھی پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے تین کو ہلاک اور چار دیگر کو زخمی کیا۔ ادھر صوبے کنڑ میں چپی درہ اور ٹرینک کے علاقوں میں طالبان نے پانچ فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔طالبان ترجمان کے بقول طالبان نے اس علاقے میں اسی طرح افغان سرکاری فوج کے ٹینک کو تباہ کرکے اٹھائیس افراد کو ہلاک اور چودہ دیگر کو زخمی کردیا جبکہ اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے بھی چودہ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ایسے میں ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے صوبے لغمان میں بھی ایک امریکی ٹینک تباہ کرکے چھے افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک ان میں سے طالبان کے کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

.....

/169